کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والے فرنٹ لائن ورکرز کا ڈیٹا جاری کردیا گیا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں مجموعی طور پر 7349 طبی عملے کو کورونا ویکسین فراہم کردی گئی ہے ، جن میں ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس، جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کے فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین لگوانے والے فرنٹ لائن ورکر کا ڈیٹا جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ اب تک مجموعی طور پر سندھ بھر میں7349طبی عملے کو ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ خالق دینا ہال میں اب تک 1192، جناح اسپتال میں462 فرنٹ لائن ورکر، ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں 558، قطر اسپتال اورنگی میں551 فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین فراہم کی گئی۔
واضح رہے صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 255 ،لیاقت آباد اسپتال میں 615 ، چلڈرن اسپتال نیو کراچی میں 268،سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں 722فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین لگائی گئی۔ اسی طرح اربن ہیلتھ یونٹ تھڈو نالو ملیر میں 881 فرنٹ لائن ورکروں ، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے 724 فرنٹ لائن ورکرز اور شہید بے نظیر آباد کے ایم سی ایچ سینٹر میں 1121 فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین فراہم کی گئی۔