رضا ربانی

پی ٹی آئی کے لیے امریکی غلامی نامنظور لیکن امریکی فنڈنگ منظور؟۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے امریکی غلامی نامنظور اور امریکی فنڈنگ نامنظور؟ یہ غلامی کی سب سے اعلی مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر رہنما رضا ربانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس پی ٹی آئی بانی رکن نے دائر کیا تھا، آٹھ سال بعد اس کیس کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ہوئی، پی ٹی آئی کے ذرائع میں غیر ملکی شہری اور کمپنیاں شامل تھیں۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ ای سی پی فیصلے کے مطابق اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیے گئے جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے سابق حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کو جان بوجھ کر پس پشت ڈال دیا گیا، گوادر پورٹ کو جان بوجھ کر روکا گیا۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کا اسٹیٹس ختم کیا، حکومت کا ردعمل جمعہ کو کھڑے ہونے تک محدود تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے