عطا تارڑ

این اے 133 میں کوئی دوسری جماعت نظر نہیں آرہی، حلقے میں شیر دھاڑے گا، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ این اے 133 میں کوئی دوسری جماعت نظر نہیں آرہی،  ان کا کہنا ہے کہ آج حلقے میں شیر دھاڑے گا۔ خیال رہے کہ  لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  ہر یوسی میں ہمارے نمائندے ہیں، ہماری جماعت کے پاس پورا اسٹرکچر موجود ہے، این اے 133 میں الیکشن یک طرفہ ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11 امیدوار اس حلقے سے میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ کبھی ووٹ خریدنے کی سیاست نہیں کی، ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو کی تردید کرتا ہوں۔چیلنج کرتا ہوں ویڈیو کی فرانزک کرالیں، ویڈیو میں نظر آنے والے پیپلز پارٹی کے اپنے لوگ ہیں۔ یاد رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی چین میں صحابی رسول کے مزار پر حاضری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول حضرت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے