25.2 C
Pakistan
اتوار, مئی 16, 2021

سندھ حکومت کا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پیش نظر مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزرا شہر کا دورہ کریں اس سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں  نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل میں کورونا سے 154 مریض انتقال کر گئے اور صوبے بھر میں کورونا کے 5.4 فیصد کیسز ہیں، سندھ میں صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہے اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدرآباد میں 14.52 فیصد، سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزرا شہر کا دورہ کریں اس سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد اور کراچی کے ضلع شرقی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

5 × three =

Latest Articles