الیکشن کمیشن

سندھ حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کی حمایت کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس کے حق میں قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن ممبران کے استعفے کے مطالبے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حق میں قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ قرارداد میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جو قانون اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے منظور کی جانے والی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے دی جائے اور اس حوالے سے کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے