مرتضی وہاب

سندھ بھر کی عوام نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کونسل کی قیادت جیالے میئر کریں گے۔ سندھ کی عوام نے دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو رد کردیا ہے۔ جبکہ بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جب سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کیا تب سے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں ان کو اتنا کہوں گا کہ لوگوں نے پیپلز پارٹی کی طرف امید دیکھی، بلدیہ ٹاؤن اور ملیر میں الیکشن ہوئے تو عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کیا، لوگوں نے تعمیری سیاست اور ترقی کو ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے