عظمی بخاری

فواد چوہدری نے ججز کیخلاف غلط زبان استعمال کی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے معزز ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری جس طرح کی زبان ججز کے خلاف استعمال کرتے رہے وہ سب کے سامنے ہے۔ نہال ہاشمی نے ایسی بات کی تو 6 ماہ کی قید اور نشست سے بھی جانا پڑا تھا۔ فواد چوہدری کے خلاف ایک ایف آئی آر درج ہوئی ہے تو کون سی قیامت آگئی ہے؟۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلائی، اب کسی ادارے نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی جرات کی ہے تو ملک میں قیامت آگئی ہے۔ طلال، نہال اور دانیال کو سزا مل سکتی ہے تو یہ کیا آسمان سے اترے ہوئے ہیں؟ کیا پی ٹی آئی کیلئے الگ اور ہمارے لیے الگ قانون ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے سب جائز ہے، ہم بے گناہ ہوتے ہوئے کیسز بھگتیں؟ کیا عمران خان قانون سے اوپر ہے کہ اس سے کچھ نہ پوچھیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے