2023 کے وہ 20 مقبول ترین پاس ورڈز جن کو فوری بدل دینا چاہیے

(پاک صحافت) اس وقت دنیا بھر میں اربوں افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ وہ ای میل، سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا دیگر کے لیے پاس ورڈز بھی منتخب کرتے ہوں گے۔ مگر حیران کن طور پر اب بھی زیادہ تر افراد ایسے پاس ورڈز استعمال کرتے ہیں جن کا اندازہ بچے بھی لگا سکتے ہیں۔ جی ہاں واقعی سائبر سکیورٹی ماہرین کی جانب سے 2023 کے مقبول ترین یا بدترین پاس ورڈز کی فہرست جاری کی گئی ہے جو دنگ کر دینے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق NordPass نامی کمپنی کی جانب سے یہ فہرست جاری کی گئی ہے۔اس کے لیے کمپنی کی جانب سے ڈارک ویب میں دستیاب 4.3 ٹی بی ڈیٹا میں موجود لیک پاس ورڈز کی فہرست کا تجزیہ کیا گیا۔ اس فہرست کے مطابق 123456 وہ پاس ورڈ ہے جو سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اگر یہ آپ کا بھی پسندیدہ پاس ورڈ ہے تو جان لیں کہ ایک دہائی سے ہر سال ہی کسی نہ کسی کمپنی کی فہرست میں یہ مقبول ترین/ بدترین پاس ورڈ کا ‘اعزاز’ اپنے نام کررہا ہے۔ اسی طرح admin دوسرے جبکہ 12345678 تیسرے نمبر پر رہا۔ 123456789 اور 1234 کے حصے میں بالترتب چوتھا اور 5 واں نمبر آیا۔

واضح رہے کہ 1234 چھٹے، password ساتویں جبکہ 1234 آٹھویں نمبر پر بدترین پاس ورڈ قرار پایا۔ Aa123456 کے حصے میں 9 واں نمبر آیا جبکہ 1234567890 نے 10 ویں مقبول ترین پاس ورڈ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ UNKNOWN کے حصے میں 11 واں نمبر آیا جس کے بعد 1234567 اور 123123 بالترتیب 12 ویں اور 13 ویں نمبر پر رہے۔111111، Password، 12345678910، 000000، admin123، ******** اور userبالترتیب 14 ویں سے 20 ویں نمبر کے بدترین پاس ورڈز قرار پائے۔

واضح رہے کہ کمپنی نے بتایا کہ ٹاپ 20 میں شامل 18 پاس ورڈز ایسے ہیں جن کو ہیک کرنے میں ایک سیکنڈ کا وقت درکار ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ ہر آن لائن اکاؤنٹ کے لیے الگ پاس ورڈ ہونا چاہیے اور کوشش ہونی چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مشکل ہو۔ ویسے تو ٹیکنالوجی کمپنیاں پاس ورڈ کے متبادل پر کافی کام کررہی ہیں مگر ایسی ٹیکنالوجیز کی دستیابی کے لیے ابھی کچھ عرصہ درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے