حافظ حمداللہ

سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کا نہیں عالمی مالیاتی اداروں کا نمائندہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے تین سال میں اپنے عوام دشمن اقدامات سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کا نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کا نمائندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں بھی منی بجٹ لانا عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ اگر منی بجٹ پیش کیا گیا تو مہنگائی کا طوفان برپا ہو جائے گا۔ پی ڈی ایم عوام کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمدللہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ منی بجٹ نہیں بلکہ ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی، سرینڈر ڈاکومنٹ ہے، ملک اور قوم کو معاشی طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں قتل کرنے کی دستاویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ ملکی، قومی مفاد میں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے کہنے پر ان کے مفادات کی تحفظ کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے