ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کر دی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں سینکڑوں فلسطینی شہری شہید ہوئے، ہسپتال میں مریضوں کے علاوہ پناہ گزین بھی مقیم تھے۔ حملہ غیرانسانی ہے جس کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سول آبادی اور امدادی مراکز کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، عالمی برادری اسرائیل کو وحشیانہ بمباری سے روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے