فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے روک تھام اور موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کے لئے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اوگرا کی تجویز سے بھی دوگنا پٹرول مہنگا کرنے پر وزیراعظم خودکشی کی کوشش ہی کر لیں۔ صبح اخبار میں خبر آئے کہ وزیراعظم نے خودکشی کی ناکام کوشش کی، عوام کو اس سے ہی سکون مل جائے گا۔
رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو اب مزید مہلت نہیں دینی چاہئے، عوام کو چاہئے کہ اب اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کریں، یہ سلیکٹڈ ٹولے کو نکال باہر کرنے کا وقت ہے۔ متحدہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی کال دینی چاہئے۔