بلاول بھٹو

مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو

کوٹ ادو (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو 2 جماعتوں میں مقابلہ ہے، عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگائیں، تیر کا نشان تمام سازشوں کو ناکام بناسکتا ہے، یہ کہتے ہیں پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دیں، لاہور میں بہت پیسہ خرچ ہوا، صاف پانی میسر نہیں، 8 فروری کو جیت تیر کی ہوگی۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری غربت بڑھ رہی ہے، دہشت گردی کا خطرہ پھر نظر آرہا ہے، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں، آپ میرا ساتھ دیں مل کر مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مل کر ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ منشور میں 10 نکاتی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، میں واحد سیاست دان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی غریبوں کی نمائندی کرتی ہے، دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ آپ ساتھ دیں پہلے اس اشرافیہ کو تکلیف پہنچائیں گے، کہتے ہیں میرے 10 نکات پر عمل نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں، آمدنی دگنی کرکے دکھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، سندھ میں گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے، 300 یونٹ مفت بجلی دلوانے کا وعدہ پورا کروں گا، عوام کو بلاسود قرض فراہم کریں گے، میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ غربت کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، کسانوں کو کھاد کے لیے مالی امداد فراہم کریں گے، مزدور اور کسان کارڈ دلوائیں گے، بھٹو کا نواسہ ہوں بتایا گیا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے