دہشتگرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے: اعجاز چودھری

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ امن دشمن قوتوں نے ہمیشہ پاکستان میں بدامنی کے ذریعہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے کی کوشش ہے تاہم  امن دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب  نہیں ہوں  گے۔بھارت دہشتگردانہ کاروائیوں سے کامیابی حاصل نہیں کر سکتا اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔دہشت گردی سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے، سانحہ مچھ کے متاثرین کے غم میں پوری قوم شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں سے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے:جاوید قصوری

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کو بے دردی سے شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلوائے، تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، امن دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ کے متاثرین کے غم میں پوری قوم شامل ہے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ بھارت کی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں سے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا، عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت کی انتہاء پسندانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا فوری نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے