حکومتی اتحاد

پی ڈی ایم کیجانب سے دوبارہ لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کا فیصلہ سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس اور بلدیاتی الیکشن کے ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اہم ترین ہنگامی اجلاس میں دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں مہنگائی کیخلاف مہنگائی مارچ ہو نگے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ جس کے بعد تمام فریقین نے مشترکہ طور پر حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کیخلاف دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے