رضا ربانی

رضا ربانی کی سینیٹ میں وفاقی بجٹ پر کڑی تنقید

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ڑضا ربانی نے وفاقی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے دوسرے گریڈ کے ملازم نے بنایا ہے، جس میں عام آدمی کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔ رضا ربانی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی فنانشل خودمختاری آئی ایم ایف کو دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹرز نے وفاقی بجٹ کو مسترد  کر دیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا موٹرویز اور ایئرپورٹ گروی رکھنے کا فیصلہ خوفناک ہے، آپ اسٹریٹجک اثاثے دے رہے ہیں، اڈے امریکا کو چاہئیں۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی بجٹ کو مسترد کر دیا، ذرائع کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ کے۔ فور پانی کا منصوبہ کاغذوں پر تھا، سابق وفاقی حکومت نے اس کیلئے شیئر دیا، منصوبے کیلئے کس کی طرف دیکھیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے