دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوانوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، وطن عزیز کے امن کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے