پارلیمنٹ

حکومت کا منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے لانے کے بجائے پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی، کل ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ، فنانس بل کو محکمہ خزانہ کی قائمہ کمیٹیوں کو بھجوائیں گے، قائمہ کمیٹیاں بل پر سفارشات دیں گی۔ قواعد کے مطابق کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل درآمد کرنا یا نہ کرنا پارلیمنٹ کی صوابدید ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح تک دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں سے فنانس بل کی منظوری کا امکان ہے۔ جمعرات کی شام کو ہی فنانس بل صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھجوا دیا جائے گا۔ فنانس بل کی فوری منظوری کی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے