حافظ حمداللہ

دو قسطوں میں انتخابات ملکی نظام دولخت کرنے کے مترادف ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ دو قسطوں میں انتخابات ملکی نظام دولخت کرنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے آئینی بحران پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نوے دن میں انتخابات تو آئینی تقاضا ہیں، تو کیا مردم شماری اور حلقہ بندیاں آئینی تقاضا نہیں؟۔ کیا صاف شفاف الیکشن منعقد کرنا آئینی تقاضا نہیں؟ کیا قومی سلامتی آئینی تقاضا نہیں ہے؟۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ مخصوص لابی کو صرف 90 دن میں الیکشن کا تقاضا دکھائی دیتا ہے؟ جبکہ دو قسطوں میں انتخابات ملکی نظام دولخت کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا مطالبہ کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، سیاسی آئینی اور عدالتی بحران سے نکالنے کا واحد حل فل کورٹ ہے، فل کورٹ کا مطالبہ غیرآئینی غیرقانونی نہیں تو پھر کیا رکاوٹ ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے