بلاول بھٹو

عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت دلوائیں، حکومت بنا کر بیروزگاری ختم کریں گے۔ بلاول بھٹو

نوشہرو فیروز (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت دلوائیں، حکومت بنا کر بیروزگاری ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشہرو فیروز میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں بھی نوشہرو فیروز آیا تھا، نوشہرو فیروز کےعوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، آج بھی نوشہرو فیروز کے عوام کا ساتھ مانگنے آیا ہوں۔ ہم سندھ کے ساتھ وفاق میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا عوامی معاشی معاہدہ غربت کے مقابلے کے لیے ہے، 10 نکاتی ایجنڈا غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے مقابلے کے لیے ہے، نوشہرو فیروز کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے، سیلاب کے دوران مختلف علاقوں کے دورے کیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے، عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اور تیر پر نشان لگائیں، ہمیں پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے جتوانا ہے، چاہتا ہوں کہ ہمارے نمائندے ہر علاقے سے منتخب ہوں، بلدیاتی انتخابات میں ہم نے تاریخی کامیابی حاصل کی، کارکنان نے ہمارا منشور گھر گھر پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے