مولانا فضل الرحمن اسد قیصر

پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے عمر ایوب کیلئے حمایت مانگ لی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیلئے اپنے پارٹی امیدوار عمر ایوب کے لیے جے یو آئی سے حمایت مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا وفد اسلام آباد میں سربراہ جے یو آئی (ف) کی رہائشگاہ پہنچا۔ جے یو آئی رہنماؤں حافظ حمداللہ اور ضیاءالرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے وفد کا خیرمقدم کیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وفد میں اسد قیصر کے علاوہ عامر ڈوگر، عمیر نیازی اور بیرسٹر سیف بھی شامل تھے۔ اس ملاقات کے دوران پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اس ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر بھی گفتگو ہوئی۔ پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا۔ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی بطور وزیراعظم امیدوار کےلیے بھی جے یو آئی سے حمایت مانگ لی۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ووٹ لینے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے