حمزہ شہباز

نااہل اور کرپٹ حکومت کا یوم احتساب بہت بھیانک ہوگا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے عوام کی جیب پر ڈاکا مارا ہے، 30 دن میں پٹرول کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور کرپٹ حکومت کا یوم احتساب بہت بھیانک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پیٹرولیم مصنوعات  کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا مارا ہے، عمران خان کو مہنگائی بم گراتے وقت حیانہیں آتی۔

 واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 2 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے، مہنگائی کا جو نیا سیلاب آئے گا اس سے نمٹنے کی حکومتی پالیسی کا کسی کو پتا بھی ہے؟ عوام دشمن حکومت 16سو ڈالرکی فی کس آمدنی 11 سو ڈالر پر لے آئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے