رانا ثناءاللہ

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال انتہائی باعث تشویش ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال انتہائی باعث تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکی مروت کے تھانہ برگئی پر دہشت گرد حملے کی مذمت اور شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا امن و امان کی صورت حال پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی کے عمران خان کے آلہ کار بننے کے بجائے عوام کے تحفظ کی ذمے داریاں پوری کریں۔ کے پی کے پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ نیک شگون نہیں، پولیس پر حملے ہورہے ہیں تو عوام کے تحفظ کا کیا حال ہو گا؟۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کے پی کے حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون دینے کو تیار ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت شہداء کے خاندان کو شہداء پیکیج کی جلد فراہمی یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے