بلاول بھٹو

وزیرخارجہ کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات، شمسی توانائی کے منصوبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق

ٹوکیو (پاک صحافت) پاکستان اور جاپان نے شمسی توانائی اور صاف پانی کے منصوبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جس میں مسلسل رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ، سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان جاپان کو افرادی قوت مہیا کرسکتا ہے، نجی شعبہ دوطرفہ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیرخارجہ نے جاپانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی اور کہا کہ اپنے جاپانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سولر ائیزیشن، ڈی سیلی نیشن اور واٹر پیوریفکیشن کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے