بیگم نسیم ولی خان

خیبرپختونخواہ کی پہلی خاتون سیاستدان کا انتقال

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخواہ کی پہلی اور پاکستان کی بزرگ خاتون سیاستدان انتقال کرگئی ہیں۔ بیگم نسیم ولی خان طویل مدت سے علیل تھیں جن کا آج انتقال ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ولی خان کی اہلیہ، اسفندیار ولی کی سوتیلی والدہ طویل عرصے سے شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ اے این پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ ولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔ وہ خان عبدالولی خان کی دوسری اہلیہ تھیں۔

بیگم نسیم ولی خان نے 1975 میں میدان سیاست میں قدم رکھا اور 1977 کے عام انتخابات میں چارسدہ اور مردان کے قومی اسمبلی (این اے 4 اور این اے 8) کے حلقوں پر بیک وقت رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں، اور صوبہ خیبر پختون خوا سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون سیاست دان بنیں، وہ ایک بار رکن قومی اسمبلی، 3 بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں، اور 1994ء میں پہلی باراور 1998 میں دوسری بار عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی صدر منتخب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے