اسحاق ڈار

خواہش ہے جتنا جلد ہوسکے سود کا خاتمہ کریں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ جتنا جلد ہوسکے سود کا خاتمہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیشنل اسلامک اقتصادی فورم سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج ہے۔ یہ فورم سودی نظام کے خاتمے کے لیے سود مند ہوگا۔ اسلامی نظام معیشت میرے دل کے قریب ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر سے سود کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں اور انشاءاللہ اس میں ہم جلد کامیاب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے