رانا ثناءاللہ

عمران خان بے تکی کہانیاں سنا کے وزارت عظمی تک آئے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا اور دھوکہ دینا عمران خان کی سرشت میں ہے، وہ بے تکی کہانیاں سناکر وزارت عظمی کے منصب تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ کس طرح سے جھوٹ بول رہے ہیں، یہ بول رہے ہیں کہ باہر سے پیسے آرہے ہیں، ان کو کل بتانا چاہیے تھا کہ فلاں جگہ سے پیسے آئے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، پی ٹی آئی کے اتحادی بھی ان سے ناراض ہیں، کل ق لیگ والوں سے بات ہوئی ہے، کچھ چیزوں میں انہوں نے کہا ہے ٹائم دیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے متعلق بات ہوئی ہے، ق لیگ سے معاملات طے نہیں پائے، معاملہ ففٹی ففٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے