مریم نواز کی بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر احمد علی کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 2 تکنیکی ماہرین طاہر مسعود اور محمد محمود کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے 12 رکنی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے