مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا۔ ایک ماہ کے لیے ایس ایل 3 پر ٹول ٹیکس معاف کردیا گیا ہے جس کے باعث شہری مفت سفر کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لاہور رنگ روڈ کے ملتان روڈ انٹر چینج کا بھی معائنہ کیا،وزیر مواصلات پنجاب ملک صہیب نے پراجیکٹ پر بریفننگ دی کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایس ایل 3 بننے سے شہر کی اندرونی سڑکوں پر رش کم ہوگا، ایس ایل 3 لاہور میں ٹریفک منیجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے