اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون کا پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کا دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیکریٹریٹ پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی کارروائی کا دفاع کردیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سی ڈی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہے۔ پہلا نوٹس 2020 میں اور آخری نوٹس 10 مئی کو دیا گیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی دو منزلیں نقشے کی منظوری کے بغیر ہیں، کنٹینرز اور پارکنگ شیڈز بھی تجاوزات ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کا سیاسی مقابلہ نہیں کر سکتی اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ائی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ یہ نشان چھین سکتے ہیں، دفتر توڑ سکتے ہیں، گھروں پر دھاوا بول سکتے ہیں مگر دلوں سے بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں مٹا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے