احسن اقبال

حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن تباہ کر دیا، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آج ہماری یونیورسٹیز کو تباہ کیا جا رہا ہے، موجودہ حکومت نے ایچ ای سی کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)  سے متعلق جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 میں حکومت میں آئے تو ایچ ای سی تباہ حال ملا، ایچ ای سی کا 13 ارب روپے کا بجٹ ن لیگ کی حکومت نے بڑھا کر 46 ارب روپے کیا۔

واضح  رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے متعلق جاری آرڈیننس میں کہا گیا ہےکہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے،  خیال رہے کہ جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال جب کہ ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے