الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے لیگی رہنما کے وفات سے خالی ہونے والی این اے 133 لاہور کی سیٹ کے لئے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 12 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے، نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ این اے 133 لاہور میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ امیدوار 21 سے 25 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

یاد رہے کہ یہ نشست لیگی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن کے بڑے نام اس الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، پرویز رشید اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر الیکشن کے لیے موزوں ہیں جبکہ شائستہ پرویز ملک کو جنرل الیکشن میں لائے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے