امتیاز شیخ

تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک کو بحرانوں نے گھیر رکھا ہے، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک کو بحرانوں نے گھیر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ملک میں جاری گیس بحران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بحران حکمرانوں کا اپنا پیدا کردہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں پر الزام تراشی تحریک انصاف کا پرانا کام ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگے فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنانے کا ریکارڈ قاٸم کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکمراں اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے