فیصل کریم کنڈی

جھوٹ بولنا عمران خان کی عادت ہے اور غلط بیانی ان کا منشور ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا عمران خان کی عادت ہے اور غلط بیانی ان کا منشور ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کا کیا نام ہے؟ طالبان خان، یوٹرن خان، دھمکی خان یا معافی خان؟۔ سائفر ڈرامہ پٹ چکا، آزادی بیانیہ نیا دھوکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان پہلے متاثرین سیلاب کو 14 ارب روپے دیں پھر کال کا شوق پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی عوام کے سامنے عمرانی فتنے کا جھوٹ اور دھوکہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے