عطا تارڑ

عطا تارڑ کا فرح گوگی کو دبئی سے لاکر شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

گوجرانوالہ (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے فرح گوگی کو شامل تفتیش کرنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرح گوگی کو دبئی سے لا کر شاملِ تفتیش کیا جائے۔ یہ جو اسٹوری آئی ہے کہ فرح گوگی دبئی نہیں گئیں، میں یہ رد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرح گوگی اپنے انکل کے ہیلی کاپٹر پر کئی دفعہ دبئی جا چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی کو 33 کروڑ روپے کا حساب دینا ہو گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ان کے پاس پہننے کو کپڑے نہیں ہیں۔ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو اگر انتقامی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو بسم اللّٰہ، اس وقت وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ایوان میں ان کے بیٹے نے ریئل اسٹیٹ کھولا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آپ کو اور آپ کے بیٹے کو حرام کے مال کی لت پڑی ہے، ڈیڑھ ارب روپے کی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں اور تزین و آرائش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے وزراء کی تنخواہیں 12 لاکھ روپے کر دی ہیں، آپ سرکاری خزانے کو بھی لوٹ رہے ہیں اور قبضے بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے