قبائلی سردار

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، قبائلی سردار اور بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق

وانا (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں ہونے والے بم دھماکے میں قبائلی سردار اور بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ہونے والے دھماکے میں قبائلی سردار اسلم نور، ان کے بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق قبائلی رہنما ملک اسلم نور صدارتی ایوارڈ یافتہ تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ لوئر وزیرستان وانا کے علاقہ دژہ غونڈی میں واقع دکان میں ہوا ہے۔ ڈی پی او فرمان اللہ وردگ کے مطابق گاڑی میں سوار قبائلی سردار وانا بازار سے گھر جا رہے تھے کہ ایک دکان میں دھماکا ہوا۔

جس میں قبائلی رہنما اسلم نور کے 2 بیٹے بھی جاں بحق ہوئے، دکاندار صاحب نور بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔ فرمان اللہ وردگ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں قبائلی رہنما کا ڈرائیور سمیع اللہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور کے بیانات کامیڈی شوز ہوتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے