سرفراز بگٹی

غیرملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کو دیے گئے الٹی میٹم میں صرف دو روز باقی ہیں، ہم نے جیو میپنگ کرلی ہے اور ہمارا پلان تیار ہے۔ کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ بغیر سرکاری دستاویز کے 12 سے 15 ہزار لوگ آتے جاتے رہیں۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ قلعہ عبداللہ میں بھی پاسپورٹ آفس شروع کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کاروبار پر کوئی پابندی نہیں، ہم نے صرف اسمگلنگ پر پابندی عائد کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات میں سیکیورٹی کا چیلنج بہت بڑا ہے لیکن ہم اس چیلنج سے بھی نبردآزما ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے