عرفان صدیقی

جنرل باجوہ نومبر 2022ء میں مزید توسیع کے خواہش مند تھے، عرفان صدیقی کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل باجوہ نومبر 2022ء میں مزید توسیع کے خواہش مند تھے، ان کی طرف سے میاں صاحب کو پیغام پہنچا دیا گیا تھا۔ نواز شریف نے باجوہ کو توسیع دینے سے انکار کر دیا تھا، وہ باجوہ کی پہلی توسیع اور قانون سازی کے بھی خلاف تھے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ عمران کو انتخابات طشتری میں رکھ کر پیش کیے جا رہے تھے،انہوں نے اپنی ضد، ہٹ دھرمی اور دھونس کی وجہ سے موقع ضائع کر دیا، وہ انتخابات کے لیے تڑپ رہے ہیں لیکن انہیں تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔ عمران خان کی دھونس نے پی ڈی ایم کو فیصلہ بدلنے پر مجبور کر دیا۔

عرفان صدیقی نے مزید کہاکہ فوج نے عمران خان کو کہا تھا 25 مئی کو لانگ مارچ اور اسلام آباد پر چڑھائی کا کوئی جواز نہیں، انہوں نے سب جانتے ہوئے بھی 22 مئی کو پشاور لانگ مارچ کا اعلان کر دیا، ان کا مقصد یہ تھا کہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کر کے نئے انتخابات کا کریڈٹ لے لیں، وہ انتخابات نہیں، انتشار اور ہنگامہ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے