فردوس عاشق اعوان

یہ لوگ نام کے شریف ہیں اور اندر سے سیاہ ہیں، فردوس عاشق

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مردہ باد کےنعرے سے مولانا اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نہ پاس کر رہی ہے اور نہ  برداشت۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں منسٹر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں کےہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استعفوں سے شروع ہونے والی احتجاجی سیاست اب اسرائیل مردہ باد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ   الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سے بھی رسدیں طلب کی ہیں، مولانا کو بھی اپنی رسیدیں دینی ہیں۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ  وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس پبلک کر نے کا اعلان کرکے پنڈتوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سے بھی رسدیں طلب کی ہیں، مولانا کو بھی اپنی رسیدیں دینی ہیں۔  یہ لوگ نام کےشریف ہیں اور اندر سے سیاہ ہیں ، انہوں نے اکبر ایس بابرکو ڈھال بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے