انتخابات کیلئے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات پر غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کی شفافیت کے لیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے، غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن کرانا لازمی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے دعوت نامے میں کہا ہے کہ غیر ملکی مبصرین ویزے کے جَلد حصول کے لیے وزارتِ خارجہ کے ’پاکستان آن لائن پورٹل‘ پر کوائف جمع کرائیں، ایکریڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب ساٸٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا، غیر ملکی مبصرین کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے دعوت نامے میں کہا گہا ہے کہ غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع کرائیں گے، غیر ملکی مبصرین رپورٹ میں انتخابی عمل مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے