پرویز رشید

ثاقب نثار اپنے حلف کی غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار اپنے حلف کی غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیان پر ردعمل میں مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ ثاقب نثار کے جرائم دھرتی ماں کو فروخت کرنے کے جرم سے کم نہیں ہیں۔ ثاقب نثار جوڈیشل انجینئرنگ کے حربوں سے آئین اور قانون کو قتل کرنے کے مجرم ہیں۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ ان کا دور زحمت جوڈیشل مارشل لا کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جب تعصب، جانبداری اور سازش کی پرورش ہوئی۔ ثاقب نثار اپنے حلف سے غداری کے بھی مرتکب ہوئے، آپ جیسے کرداروں کو قانون اپنی گرفت میں لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے