مریم اورنگزیب

عمران نیازی عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفی دے کر گھر جائیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر عمران نیازی عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو جھوٹے وعدوں کے بجائے استعفی دے کر گھر چلے جائیں عوام کے لئے یہی سب سے بڑا ریلیف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا خزانہ خالی ہوگیا ہے، معیشت تباہ ہوگئی اور مہنگائی آسمان پر ہے۔ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے لئے بھی جھوٹ کا سہارا لیا تھا اور اب اقتدار بچانے کے لئے بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ملک پر تاریخ کا بدترین قرض لاد کر عمران خان کی ریلیف کی باتیں محض دھوکہ، سراب اور جھوٹ ہیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیواروں کے لئے آخری دھکا ثابت ہوگی کیونکہ عوام اب آپ کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے