عطا تارڑ

عمران خان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج کر دم لیں گے، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹتے رہے، موقع ملا تو عمران خان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج کر دم لیں گے، عمران خان کی کچھ مجبوریاں ہیں، یہ جیل نہیں جا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے لاہور میں لبرٹی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقامے پر ہمارے قائد کو نکالا گیا ہم خاموش رہے۔

واضح رہے کہ خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک دن بھی حمزہ شہباز کو چین سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر رہنے نہیں دیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم صرف فل کورٹ کا فیصلہ ہی تسلیم کریں گے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فل کورٹ کو سماعت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے