احسن اقبال

تین سالوں میں مسلم لیگ ن نے کڑا احتساب دیکھا، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنام احسن قبال نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے تین سالوں میں کڑا احتساب دیکھا ہے۔  ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی فرنٹ لائن کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے پی ڈی ایم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم بنائی، حکومت ہٹانے کیلئے ہم گول کرنے ڈی میں پہنچ گئےتھے، گول کرنے والے تھے پیپلز پارٹی نے ٹائم آؤٹ لے لیا، 6 ماہ کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

واضح رہے کہ ٹی وی چینل کے پروگرام کےدوران احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد پیپلز پارٹی کے ساتھ جنگ لڑنا نہیں، ہمارا ہدف یہ حکومت ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوازشریف کی صحت پر پی ٹی آئی کے بے رحمانہ تبصروں کی مذمت کرتی تھی۔ میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ زرداری صاحب اور پیپلز پارٹی کو کیا مراعات مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کو دانستہ تباہ کرنے کے لیے غلط انتظامی فیصلے کیے گئے، سینیٹر قرۃ العین مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے