پی آئی اے کو دانستہ تباہ کرنے کے لیے غلط انتظامی فیصلے کیے گئے، سینیٹر قرۃ العین مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو دانستہ تباہ کرنے کے لیے غلط انتظامی فیصلے کیے گئے۔ سینیٹ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری اور فروخت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ وزیر پر آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگا جنہوں نے کہہ دیا تھا کہ پی آئی اے کے پائلٹ جعلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے ماضی میں کئی ایئر لائنز کو کھڑا کیا، پی آئی اے میں ملازمین کی تعداد مسئلہ نہیں ہے۔ سینیٹر قرۃ العین مری کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تعداد دیگر ممالک کی ایئر لائنز سے کچھ زیادہ مختلف نہیں، ہمیں نجکاری کی جلدی پڑی ہے، کوئی شفافیت نہیں۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے بزنس پلانز میں بتایا گیا تھا کہ ملازمین بوجھ نہیں تھے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ فلیٹس اور روٹس کی کمی پی آئی اے کے نقصان کا باعث بنا۔ سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ ملازمین میں تشویش ہے کہ پی آئی اے نجکاری پر ان کا کیا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے