تمام شہری کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔ ترجمان سندھ حکومت

مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے صوبے کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ کورونا وائرس سے بچنے میں مدد ملے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیڑسٹر مرتضی وہاب جمعیت سودگران اسپتال دہلی کالونی کا دورہ کیا اور سودگران دہلی اور محکمہ صحت سندھ کے اشتراک سے فری کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی بہتری اسی میں ہے کہ ہم کورونا ویکسین لگوائیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اس سینٹر سے دہلی کالونی اور متصل علاقے کے لوگ مستفید ہوسکیں گے۔  کراچی سمیت سندھ بھر میں فری کورونا ویکسینیشن سینٹرز موجود ہیں۔ ہم سب کو ویکسین لگوانا چاہیے کیونکہ اسی میں سب کی بہتری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے