پیپلزپارٹی

ریاست مدینہ کے دعویدار پانی روک کر ریاست یزید کا کردار ادا کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار سندھ کا پانی روک کر ریاست یزید کا کردار ادا کررہے ہیں۔ پنجاب اور وفاق مل کر سندھ کے خلاف سازش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نےالزام عائد کیا ہے کہ صوبہ پنجاب سندھ کے حصے کا پانی چوری کررہا ہے، اور پانی چوری بند نہ ہونے پر احتجاجاً دھرنا دیا جائے گا۔ جبکہ سندھ اسمبلی میں پنجاب اور وفاقی حکومت کے اس عمل کے خلاف قراداد بھی لائیں گے۔ سندھ میں اس وقت مجموعی طور 50 فیصد پانی کی قلت ہے، سکھر بیراج پر 20 فیصد اور کوٹری بیراج پر 44 فیصد پانی کی کمی واقع ہورہی ہے۔

پیپلزپارٹی کا مزید کہنا ہے کہ پانی چوری کھلی بدمعاشی ہے، پنجند اور تونسہ پر موجود ہمارے نمائندے کو بھی نکال دیا گیا ہے، موجودہ نااہل حکومت جان بوجھ کر زراعت کے شعبے کو تباہ کررہی ہے، لوگ پانی کو ترس رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ کے لیے پانی ضروری ہے، چشمہ لنک کینال سمیت دیگر معاملات کی وجہ سے سندھ میں پانی کی کمی ہے، سندھ کی حق تلفی نہ ہو ہم سندھ کا کیس سب کے سامنے رکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے