احسن اقبال

پاکستان توپ گولا سے نہیں ووٹ کی طاقت سے حاصل کیا گیا۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان توپ گولا سے نہیں بلکہ ووٹ کی طاقت سے حاصل کیا گیا۔ آج بھی ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر متعدد مسائل کی چکی میں پسنے والی پاکستانی قوم اپنی آزادی کا جشن بھرپور انداز میں منارہی ہے۔ عمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ سلیکٹڈ کٹھ پتلی ہے جس کی ملک کے اندر اور باہر کوئی اہمیت و حیثیت نہیں ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کی طاقت مضبوط ہوگی تو پاکستان مستحکم ہو گا، اگر اس ملک کو مضبوط اور خوشحال پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو غریب کے ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار کو پیغام دینا چاہتا ہوں یہ وقت پاکستان کو تقسیم کرنے کا نہیں پوری قوم کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے، ہمارے ملک کے اندر آگ لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے