جمہوریہ چیک

پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان اقتصادی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ جمہوریہ چیک کی حکومت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے درمیان اقتصادی تعاون کے اس معاہدے پر آج پراگ میں دستخط کیے گئے۔ چیک وزیر صنعت و تجارت جوزف سیکیلا نے اپنی حکومت جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر پاکستان محمد خالد جمالی نے دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی ایک مشترکہ کمیشن قائم کیا گیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس کمیشن کی چیئرپرسن جمہوریہ چیک کی وزارت صنعت و تجارت کی نائب وزیر برائے امور خارجہ تجارت اور یورپی یونین اور پاکستان کی طرف سے اقتصادی امور ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری ہوں گے۔

کمیشن میں دیگر اداروں، کاروباری چیمبرز وغیرہ کے نمائندے شامل ہوسکتے ہیں۔ کمیشن متبادل طور پر جمہوریہ چیک اور پاکستان میں باہمی طور پر متفقہ تاریخوں پر ملاقات کرے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس معاہدے سے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا اور اس کا مقصد دونوں ممالک میں زراعت، صنعت، سرمایہ کاری، تجارت اور سائنسی اور تکنیکی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور معلومات کے تبادلے کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے