پاک افغان بارڈر

ایک ہفتے کی بندش کے بعد باب دوستی ایک بار پھر کھول دیا گیا

چمن (پاک صحافت) باب دوستی پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ اور پاکستانی فوجی کی شہادت کے باعث بند ہونے والی تجارت کو پاکستان نے ایک ہفتے کی بندش کے بعد گزشتہ روز دوبارہ سے کھول دیا ہے ۔ خیال رہے کہ 13 نومبر کو چمن کے مقام پر سرحد کو اس وقت غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق 13 نومبر کو افغان سرحد کے اس پار سے ایک مشتبہ مسلح شخص نے باب دوستی پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک بار پھر باب دوستی کو تجارت کے لیئے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان حکومت نے افغان شہریوں کی آمدو رفت اور علاج کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے باب دوستی کو دوبارہ سے کھولنے کا فیصلہ طالبان حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا ،چمن کے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کچھ شرائط کے ساتھ سرحد کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، ملاقات میں کیے گئے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے