راولپنڈی (پاک صحافت) بنوں میں سی ٹی ڈی کمپلکس میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا سپاہی شہید ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی حلیم خان بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی سپاہی حلیم خان سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھا۔ جو کہ آج شہادت کے درجے پر فائز ہوچکا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 29 سالہ سپاہی حلیم خان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ہجیرہ سے تھا۔ شہید سپاہی 3 بچوں کا باپ تھا۔